ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن 12 بجے ہوگا، سرکلر جاری

—فائل فوٹو

کراچی:
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔


اس ضمن میں قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل (بروز ہفتہ) ہی اجلاس طلب کرنے کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن 12 بجے ہوگا، جس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی۔

 
Load Next Story