نیپرا کو آئل کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث پاور پلانٹس کی بندش پر تحفظات
نیپرا کی متعلقہ حکام کو گدو پاور پلانٹ اوپن سائیکل پر چلانے کی ہدایت
نیپرا نے آئل کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث بند پاور پلانٹس پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت کے دوران پاور پلانٹس کے سربراہان نے فنڈز کی عدم دستیابی پرسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
شکایات سننے پر اتھارٹی کے حکام نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کی شدید ضرورت ہے تب یہ پاور پلانٹس دستیاب کیوں نہیں تھے۔ جس پر پاورپلانٹس کے سربراہان نے کہا کہ ہمارے پاس آئل کی خریداری اور پلانٹس کی مرمت کروانے کے پیسے نہیں،اگر سی پی پی اے جی ہمیں بروقت پیسے فراہم کر دے تو دونوں مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
نپپرا نے سی پی پی اے جی کو پاور پلانٹس کو جلد از جلد پیسے فراہم کرنے کا لائحہ عمل بنانے اور این پی سی سی کو اپنی پلاننگ میں موسم کی شدت کے مطابق نظر ثانی کی ہدایت کی۔
این پی سی سی اور پرائیویٹ سیکٹر پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی،جو این پی سی سی کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر پلاننگ میں معاونت فراہم کرے گی۔ این پی سی سی کو ہدایت کی گئی کہ وہ گدو پاور پلانٹ کو فوری طور پر اوپن سائیکل پر چلا کر سسٹم میں 260 میگا واٹ شامل کرے،تاکہ صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے کچھ ریلیف مل سکے۔
سماعت میں آئل کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث بند پاور پلانٹس کے سربراہان، سی پی پی اے جی اور این پی سی سی کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے آئل کی عدم دستیابی اور فنی خرابی کے باعث بند پاور پلانٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جب ملک میں بجلی کی شدید ضرورت ہے تب یہ پاور پلانٹس دستیاب کیوں نہیں تھے۔ نیپرا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گدو پاور پلانٹ اوپن سائیکل پر چلائیں تا کہ صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے کچھ ریلیف مل سکے۔