گھرکے فریزر سےکتوں اوربلیوں سمیت 183 جانوربرآمد

فریزر سے کتے، بلیاں، سانپ، چھپکلیاں،خرگوش اوردیگرجانور برآمد ہوئے

پولیس نے جانوروں کوفریز کرنے والےشخص کوگرفتارکرلیا:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور:
امریکا میں ایک گھر کے فریزر سے کتے اوربلیوں سمیت 183 جانور برآمد ہوئے جنہیں منجمد کردیا گیا تھا۔

امریکی ریاست ایریزونا میں مائیکل پیٹرک نام کے شخص کے گھرپرجب پولیس نے ایک شکایت پرچھاپہ مارا تو فریزر سے کتے،بلیاں، سانپ ،چھپکلیاں،خرگوش،کچھوے اوردیگرجانور برآمد ہوئے جن کی تعداد 183 تھی۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جانوروں میں سے کچھ منجمد ہونے کے باوجود زندہ تھے۔


مائیکل پیٹرکی پڑوسی خاتون نے اپنے سانپ دیکھ بھال کے لئے اس کے حوالے کئے تھے لیکن سانپ واپس نہ ملنے پرپولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور

جانوروں سے بے رحمی کے الزام میں مائیکل پیٹرک کوگرفتارکرلیا۔ اس کی بیوی کی تلاش جاری ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کوفریزر میں منجمد کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 
Load Next Story