بطورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہےفواد چوہدری

قاسم سوری نے بیرونی سازش کا مقابلہ کیا، فواد چوہدری

تاریخ قاسم سوری کو ملک کے وفادار کے طورپرہمیشہ یاد رکھے گی،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بطورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔


فواد چوہدری نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا۔بحیثیت ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے جس طرح بیرونی سازش کا مقابلہ کیا اور ایک دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اورملک کے وفادار کے طورپرہمیشہ احتراج دے گی۔ بحیثیت تحریک انصاف کے کارکن ہم سب کوآپ پرفخر ہے۔
Load Next Story