پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائرکردی

عدالت نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردے، پی ٹی آئی کی استدعا

پی ٹی آئی نے عدالت سے 2018کی مردم شماری درست قراردینے کی درخواست کی ہے:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے خلاف ہے اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی 2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load Next Story