منشیات اسمگلنگ میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

عدالت نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا۔


کسٹم کے وکیل وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو منشیات کیس میں 8 سال کی سزا سنائی تھی، لیکن اپیلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کی ہے، تاہم ملزمہ نے وطن واپسی کا ٹکٹ کروا لیا ہے اور 23 اپریل کو وہ بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم کی اپیل پر ماڈل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story