21 اپریل کو انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےپی ٹی اے

صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے متبادل اقدامات کیے جارہے ہیں، حکام

(فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل کے ایک حصے میں ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث 21 اپریل کو انٹرنیٹ کی رفتار میں صارفین کو کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کی جائے گی جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
Load Next Story