بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اداکارہ کاجل اور گوتم کیچلو نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی تصدیق اُن کی بہن نے کی۔
بھارتی فنکاروں کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سنانے کا سلسلہ جاری، کچھ روز قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنائی تو اب اداکارہ کاجل اگروال پہلے بچے کو جنم دینے کی خوشخبری سنا دی۔
کاجل اگروال اور شوہر گوتم کیچلو کے والدین بننے کی خوشخبری اداکارہ کی بہن نیشا اگروال نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ کاجل اگروال کے ہاں منگل کی صبح پیارے سے بیٹے نے آنکھ کھولی ہے۔
نیشا اگروال نے صبح انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 'آج بہت ہی خوبصورت بہترین دن ہے اور میں بہت ہی خاص خبر مداحوں کو دینا چاہتی ہوں'۔
واضح رہے کہ اداکارہ کاجل اگروال اور گوتم کیچلو نے جنوری 2022 میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی۔