اماراتی پولیس نے آن لائن گیمز کھیلنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کردیا

آن لائن گیمز بچوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے انہیں ہراسانی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بناتے ہیں

اماراتی پولیس نے آن لائن گیمز کے حوالے سے والدین کو خبردار کردیا

ANKARA:
اماراتی پولیس نے آن لائن گیم کھیلنے والے بچوں کے والدین کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا۔

دنیا بھر میں آن لائن گیم کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، جس کے باعث بچوں اور والدین کو کئی طرح کی مشکلات اور ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس نے اس سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے آن گیمز کھیلنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کیا جارہا ہے۔


عجمان پولیس کے میڈیا ریلیشنز کی سربراہ میجر نورا سلطان نے کہا ہے کہ آن گیمز بچوں سے ان کی ذاتی معلومات، تصاویر، تحریری و آڈیو میسجز تک رسائی مانگتے ہیں جس کے باعث بچے خطرات کا شکار ہوتے ہیں اور آن لائن گیمز ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

نورا سلطان الشمسی کا کہنا تھا کہ آن لائن گیمز کمپنیاں بچوں کی معلومات اور تصاویر کے ذریعے بچوں کو ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا نشانہ بنانے ہیں، ساتھ ہی ساتھ آن لائن گیمز کے ذریعے اکثر بینکنگ فراڈ کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔

 

عجمان پولیس نے والدین کو مشورہ دیا کہ جب ان کے بچے آن لائن گیمز کھیل رہے ہوں تو والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔
Load Next Story