بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورسندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان

بالائی سندھ میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے جبکہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔شمالی بلوچستان ،اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی سندھ میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔


اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار ، زیارت، سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story