سری لنکا میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف سے فوری قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے

سری لنکا میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے:فوٹو:فائل

سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرمختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت کے کولمبو کے نواحی علاقے میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔


سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے اورایندھن کی کمی کے باعث دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے معاشی بحران پرقابو پانے کے لئے آئی ایم ایف سے فوری طورپرقرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story