ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کیخلاف پی ٹی آئی اپیل سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے

پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور عدالت نے اس کیس کو کل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ


پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف اپیل میں کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے کا ایک پیراگراف قانون سے مطابقت نہیں رکھتا ، بنچ نے "فیس دی میوزک" جیسی اصطلاح بھی استعمال کی، ایسے سخت اور غیر پارلیمانی الفاظ سنگل بنچ کا مینڈیٹ نہیں تھا ، پیراگراف کو عدالتی حکمنامے سے حذف کیا جائے۔

اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں لفظ "فارن فنڈنگ" استعمال کیا گیا ، الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے؟ تیس دن میں فیصلے کی استدعا درخواست میں شامل ہی نہیں تھی، لہذا سنگل بنچ کا 30دن میں فیصلے والا حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
Load Next Story