گورنر پنجاب کا حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہنے پر پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کا حکم

پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جگہ اسپیشل سیکرٹری کو عہدے کا اضافی چارج دینے کا حکم

پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جگہ اسپیشل سیکرٹری کو عہدے کا اضافی چارج دینے کا حکم

ISLAMABAD:
گورنر پنجاب نے خط لکھنے پر اپنے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔

پرنسپل سیکرٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب کے پاس کسی پارلیمانی نتائج کو مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کے خط لکھنے اور خفیہ خط و کتابت فاش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری کو اضافی چارج دینے کےلیے خط لکھا۔



گورنر نے اعتراض کیا کہ پرنسپل سیکرٹری گورنر کو کیسے دباؤ میں لانے کے ہتھکنڈے استعمال کر سکتا ہے، جس معاملے پر رائے مانگی ہی نہیں اس پر از خود کیسے خط لکھا اور وہ خط سیاسی مخالفین اور میڈیا کو لیک کردیا گیا۔

پرنسپل سیکرٹری نے گورنر کو دو خطوط لکھے جن میں سے ایک میں گورنر کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا اور دوسرے میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے لیکن گورنر پنجاب ان سے حلف نہیں لے رہے اور تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، جس پر حمزہ سے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
Load Next Story