شمالی کوریا شیطان ملک ہے احتساب ناگزیر ہوچکا جان کیری
شمالی کوریا سے نمٹنے کے معاملے پر امریکا کے چین سے سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کو ایک شیطان ملک قرار دیا ہے اور پوری دنیا سے کہا کہ شمالی کوریا پر نظر رکھی جائے۔
بدھ کو ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں شمالی کوریا دنیا کا برا ترین مقام ہے، شمالی کوریا سے نمٹنے کے معاملے پر امریکا کے چین سے سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں شمالی کوریاکے مبینہ جوہری پروگرام پر بھی بات ہوئی، مذاکرات میں شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال پر بھی غور کیا گیا، شمالی کوریا کی حکومت کے ظالم ہونے میں کوئی شبہ نہیں، وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور سرعام سخت سزائیں دی جارہی ہیں، 122ملی میٹر کی توپ سے افراد کو ہلاک کیا جاتا ہے اور لوگوں کو مجبور کیا جاتا ہے۔