کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ
یہ بسیں کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد روٹس چلائی جائیں گی
شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ کو چین سے روانہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ڈیزل ہائبرڈبسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ہوچکی ہے، چین کی بندر گاہوں سے بحری جہاز 120 سے زائد بسیں آج لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپو رٹ منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی، کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل ہائبرڈ انٹرسٹی منصوبے کیلئے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 240 بسیں کراچی اور 10 لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔