شام فیس بک استعمال کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو سنگسار کیے جانے کا انکشاف

فیس بک استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفتوم الجاسم نامی لڑکی کو عسکریت پسندگروپوں کی شرعی عدالت میں پیش کیاگیا

فیس بک استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفتوم الجاسم نامی لڑکی کو عسکریت پسندگروپوں کی شرعی عدالت میں پیش کیاگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام کے علاقے رکعہ میں 20 سالہ لڑکی کوفیس بک استعمال کرنے پرسنگسار کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔


شامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل فیس بک استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفتوم الجاسم نامی لڑکی کو عسکریت پسندگروپوں کی شرعی عدالت میں پیش کیاگیا جس نے اپنے فیصلے میں فیس بک کے استعمال کو ناجائز ازدواجی تعلقات کے مترادف قرار دیتے ہوئے لڑکی کو سنگسار کرنے کاحکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا شامی عسکریت پسندگروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریاملوث ہے۔
Load Next Story