11 سالہ بچہ قتل آنکھیں نوچ ڈالی کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے

سرگودھا چک 27 میں خوف و غصہ، مقتول کے والد کی نشاندہی پر3مشکوک افرادگرفتار

بچے کے لواحقین،اہل علاقہ نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی فوٹو : فائل

11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیے۔


27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
Load Next Story