گیرٹ ویلڈر کے گستاخانہ عمل کیخلاف اقدامات اٹھانے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گیرٹ ویلڈر کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کیا جائے، درخواست

ہالینڈ کے سفیر کو بلاکر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے- فوٹو : فائل

نیدرلینڈز کے مشہور سیاست دان گیرٹ ویلڈر کے گستاخانہ عمل کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گیرٹ ویلڈر کے گستاخانہ اقدام سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لہٰذا گیرٹ ویلڈر کے گستاخانہ عمل کے خلاف ہالینڈ کے سفیر کو بلاکر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے کہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے گیرٹ ویلڈر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے، حکومت کو مسلسل توہین رسالت کے ایسے واقعات کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا حکم دیا جائے اور گیرٹ ویلڈر کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کیا جائے۔

سیکریٹری خارجہ، ڈی جی ایف آئی اے، پی ٹی آئی اور سیکریٹری آئی ٹی کو درخواست میں فریق بنایا گیا جبکہ درخواست شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کی گئی۔
Load Next Story