11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

متاثرہ بچی کی والدہ کی ڈیڑھ سال قبل شفیق نامی ملزم سے شادی ہوئی تھی، پولیس

متاثرہ بچی کی والدہ کی ڈیڑھ سال قبل شفیق نامی ملزم سے شادی ہوئی تھی، پولیس ۔ فوٹوفائل

BANGLADESH:
غازی آباد میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار کرلیا گیا۔

ضلع ساہیوال کے علاقے غازی آباد میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا بدبخت سوتیلا باپ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔


پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی ڈیڑھ سال قبل شفیق نامی ملزم سے شادی ہوئی تھی، ملزم نے رات کو سوتے ہوئے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر بچی کی والدہ بھی جاگ گئی اور ملزم کا بچی کی والدہ سے جھگڑا ہوگیا، تاہم ہمسائیوں کے اٹھ جانے کے ڈر سے ملزم فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او محمد تنویر نے کارروائی شروع کردی اور چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 
Load Next Story