عمران خان واحد حکمران ہے جس کا روزگار توشہ خانہ ہے مریم نواز

دوسروں کو چور کہنے والے نے صرف ایک ہی کاروبار کیا جس کا نام توشہ خانہ ہے، مریم نواز

عمران خان کا روزگار توشہ خانہ ہے، مریم نواز

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کرنے والے شخص نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کرریاست کو ملنے والے تحائف فروخت کر کے توشہ خانہ سے کامیاب کاروبار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نجی ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والے نے پوری زندگی ایک ہی کامیاب کاروبار کیا جس کا نام توشہ خانہ ہے۔




انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر ریاست کو ملنے والے تحائف کی خریدوفروخت سے عمر بھر کی کمائی سے زیادہ پیسہ بنایا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان دنیا کا واحد حکمران ہے جس کی منی ٹریل میں اس کا روزگار توشہ خانہ ہے۔
Load Next Story