یوکرین میں جاری جنگ کے دوران 77 لاکھ افراد نے نقل مکانی کی رپورٹ
نقل مکانی کرنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے، رپورٹ
ISLAMABAD:
لوگوں کی نقل مکانی سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روس حملے کے بعد سے یوکرین سے اب تک 77 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے یا نقل مکانی کرچکے ہیں۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک جنگ زدہ ملک کی 17 فیصد سے زائد آبادی اپنا گھر، کاروبار و جائیداد چھوڑ کر ہجرت کرچکی ہے۔
غیر سرکاری عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے ابتدائی 17 دنوں میں مزید 6 لاکھ افراد سے زائد نے یوکرین میں ہی نقل مکانی کی، جس کے بعد بے گھر ہونے یا نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 77 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
عالمی تنظیم کی جانب سے حالیہ اعداد و شمار 11 اپریل سے 17 اپریل تک جمع کیے گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بے گھر ہونے یا نقل مکانی کرنے والوں کی 60 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی نصف تعداد نے یوکرین میں ہی پناہ لی، جن میں سے اکثریت کا تعلق مشرقی یوکرین سے ہے جہاں جنگ کے باعث غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے پچاس لاکھ سے زائد افاد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔