لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بچے نے فلمی انداز میں اپنی جان بچائی
بچے کے والد کی لیںڈسلائیڈنگ میں موت واقع ہوئی جبکہ چھوٹا بھائی اور والدہ لاپتہ ہیں، پولیس
فلپائن میں لینڈسلائیڈنگ کے دوران جیسمی نامی بچے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریج میں چھپ کر فلمی انداز سے اپنی جان بچائی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی شہر 'بے بے' میں لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران جیسمی نے فوری طور پر خود کو فریج میں بند کرلیا اور تقریباً 20 گھنٹوں تک اس میں رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں تباہی ہوئی، بعد ازاں ریسکیو عملے نے آپریشن کا آغاز کیا تو ملبے سے فریج برآمد ہوا جس میں مذکورہ بچہ زخمی حالت میں لیٹا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بچے کا گھر تباہ ہوا، فریج میں بند ہونے کے باعث اس کی صرف ایک ٹانگ متاثر ہوئی بصورت دیگر اس کی جان بھی جاسکتی تھی، ملبے کی زد میں آنے سے فریج کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مقامی پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں جیسمی کی والدہ اور چھوٹا بھائی لاپتہ ہے جبکہ کسی دوسرے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بچے کی والد کی موت ہوئی۔