’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہےوزیرداخلہ

رانا ثنا اللہ نے عمران خان کا علاج سرکاری خرچ پرکرانے کی پیشکش کردی

معیشت تباہ کرکے میرجعفرنیازی نے پاکستان کیخلاف سازش کی،رانا ثنا اللہ:فوٹو:فائل

لاہور:
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ 'غلطی' ٹھیک ہوگئی اب 'غلطی' کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر پربیان میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کوسرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔


وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔خاص حالت میں خطاب کرنے والے کوعلاج کی ضرورت ہے کوئی انہیں اسپتال لے جائے سرکاری خرچ پرعلاج کرانے کوتیار ہیں۔ مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کو کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت تباہ کرکے میر جعفر نیازی نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی۔ حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیراورمشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
Load Next Story