طلحہٰ طالب پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

ڈوپنگ معاملہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ہاتھ میں ہے، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

ایجسی نے ہی طلحہٰ طالب کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD:
پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ طلحہٰ طالب پر چار سال کی پابندی ابھی تک نہیں لگی، اس حوالے سے صرف ہوا میں باتیں کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیڈریشن کے نائب صدر امجد امین بٹ نے کہا کہ اس نے اپنی معمول کی خوراک میں ایک پروٹین تبدیل کی تھی جس کا ٹیسٹ فیڈریشن کروا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ معاملہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ہاتھ میں ہے، ایجنسی کے اہلکار اب بغیر اطلاع ڈوپ کرنے آتے ہیں اور اس نے ہی طلحہٰ طالب کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

فیڈریشن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابوبکر کا معاملہ بھی ابھی تک حل طلب ہے، کوچ عرفان سے پوچھ گچھ کے حوالے سے ہمیں کسی نے کوئی ہدایت نہیں کی، لاہور اور گوجرانوالہ میں 15 سے زیادہ ڈوپ ٹیسٹ کیے گئے تھے، وہ تمام کلیئر ہیں۔
Load Next Story