ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلوکی کمی
عالمی مارکیٹ 106 ڈالر کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 15 ہزار روپے کمی ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 106 ڈالر کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی ٹن قیمت میں 15 ہزار روپے کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے فی کلو ایل پی جی 15 روپے سستی ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 720 روپے سستا ہوگیا جب کہ کراچی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور ملتان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 100 روپے اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔