جعلی سوشل میڈیا پوسٹ شئیرکرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ایف آئی اے

سائبر کرائم کنڑول کرنے اور انسانی اسمگلنگ کو سختی سے کچلنے کا عندیہ

فوٹو: ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر رائے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ایف آئی اے کے سینئر افسران سے میٹنگ کی۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر وقار چوہان سمیت دیگر شعبوں کے افسران نے ڈی جی ایف آئی اے کو پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی افسران سے خطاب کیا۔


ڈاٰئریکڑ جنرل ایف آئی اے محمد طاہر رائے کا کہنا تھا کہ ایمانداری ہی بہترین حکمت عملی ہے اس پالیسی پرمکمل عملدرآمد کیا جائے، پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے عوام کی خدمت ہی ایف آئی اے کا نصب العین ہونا چاہیے عوام کو عزت دی جائے اور ان کا احترام کیا جائے ۔

ڈی جی ایف آئی اے نے پالیسی گائیڈ لائن میں واضع کیا کہ سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔
Load Next Story