وسیم خان کو آئی سی سی میں نیا عہدہ مل گیا
سابق چیف ایگزیکٹیو پی سی بی اگلے مہینےعہدے کا چارج سنبھالیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے جنرل مینجر منتخب ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ منتخب یوئے ہیں جو اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔
آئی سی سی کے موجودہ جنرل مینجر آلڈرائس نے وسیم خان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وسیم اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا تھا جس کے بعد وسیم خان عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔