افغانستان میں ایک اور مسجد میں دھماکا 33 افراد جاں بحق

گزشتہ روز بھی تین مساجد میں دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی

قندوز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی وہئے، فوٹو: فائل

افغانستان کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔




طالبان اہلکاروں نے دھماکے کے بعد مسجد کو محاصرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان کی مسجد میں دھماکا، 31 افراد جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

گزشتہ روز بھی افغانستان میں 3 مساجد میں خودکش دھماکے ہوئے تھے جب کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ان کی دھماکوں میں مجموعی طور پر 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 
Load Next Story