افغانستان سے وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

WASHINGTON:
افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور،نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا۔


پاکستانی فوجیوں کی جانب سے موثرجواب دیاگیا اور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Load Next Story