جویریہ سعود اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں
صاحبہ نے بیٹی کے حوالے سے جو بھی کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا، اداکارہ
ISLAMABAD:
معروف میزبان واداکارہ جویریہ سعود اپنی دیرینہ دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا ہے کہ میں نے انہیں اللہ سے بیٹی کی دعائیں مانگتے دیکھا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی بہت صاف اور حساس خاتون ہیں، انہوں نے بیٹی کی دعائیں کیں اور پھر اللہ کی دین پر شکر اور صبر کرتے بھی دیکھا۔
میزبان نے کہا کہ صاحبہ نے بیٹی کے حوالے سے جو بھی کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا، میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے۔
مزید پڑھیں: 'خدا بیٹی بھی انہی کو دیتا ہے جو اس قابل ہوں'؛ صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل
جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے، کسی کو کوئی حق نہیں کہ دوسرے انسان کو جج کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صاحبہ نے کہا تھا کہ انہیں شوق تھا کہ ان کے صرف بیٹے ہوں، بیٹی نا ہو، اللہ نے مجھے اِس زمانے میں بیٹی نہیں دی تو میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔