ڈی آئی خان ایف آئی اے نے سیلیکون سے تیار3 ہزارجعلی فنگرپرنٹس برآمد کرلیے

گروہ کا سراغ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا، ایف آئی اے

—فوٹو

کراچی:
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ںے ڈی آئی خان میں جعلی فنگر پرنٹس تیار کرکے موبائل سمز حاصل کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر سیلیکون سے تیار کردہ 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اپنے قبضے میں کرلیے۔


ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان گروہ کا سراغ جدید ٹیکنالوجی سے لگایا گیا، ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران پرنٹنگ ڈیوائس، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان سیلیکون سے تیار کردہ جعلی فنگر پرنٹس تیار شہریوں کے آن لائن بینک اکاونٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے۔
Load Next Story