عاصم اظہر نے رمضان میں اپنے روح پرور ’’درودوسلام‘‘ سے سامعین کو مسحور کردیا

عاصم اظہر کی آواز میں پڑھاجانے والا کلام ’’درود و سلام‘‘ مداحوں میں مقبول ہونے لگا

عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے (فوٹو:اسکرین گریب)

ISLAMABAD:
گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں پڑھا جانے والا روح پرور کلام ''درودوسلام'' مداحوں میں مقبول ہونے لگا۔

گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ''درودوسلام'' پیش کیا۔


عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔ عاصم اظہر نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے لیے پوری محبت کے ساتھ۔

عاصم اظہر کی اس ویڈیو کو 24 گھنٹوں میں 91 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔ جب کہ لوگوں کو ان کا یہ کلام بے حد پسند آرہا ہے۔
[ytembed videoid="2NTNBsWgd2k"]
Load Next Story