فرانسیسی صدر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری ایمانوئیل میکرون کو برتری

موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون کو 57.5 فیصد ووٹ کے ساتھ برتری حاصل

ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ فائل : فوٹو

RAWALPINDI:
یورپی ملک فرانس میں اگلے صدر کو پانچ سال کے لیے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

کچھ حتمی پولز کے مطابق فرانس کو موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون کو 57.5 فیصد ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے جبکہ مخالف امیدوار میرین لی پین کو اب تک 43.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔


دیگر پولز تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز صبح 8 بجے کھلتے اور شام 7 بجے بند ہو جاتے ہیں۔

تقریباً 47 ملین سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں اور توقع ہے کہ ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کیے جائیں گے۔
Load Next Story