اداکارہ درفشاں کا ہوٹل سے جائے نماز چوری کرنے کا انکشاف

ہوٹل میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی، اداکارہ درفشاں

اداکارہ درفشاں اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ ندا یاسر کے شو ’’شان سحور‘‘ میں شریک ہوئیں (فوٹو: فائل)

لاہور:
اداکارہ درفشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ ندا یاسر کے شو ''شان سحور'' میں شریک ہوئیں۔ اداکارہ کے شو میں شریک ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عبادت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف ہوں، متھیرا

انٹرویو کے دوران درفشاں نے کہا کہ انہوں نے ایک بار کافی مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ درفشاں کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے رمضان میں اپنے روح پرور ''درودوسلام'' سے سامعین کو مسحور کردیا

درفشاں نے جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔ اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشاں نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑنی ہے نا۔


میکال ذوالفقار نے اداکارہ درفشاں کی بات کے جواب میں کہا جیسے لوگ چپل چوری کرتے ہیں مسجد کے باہر انہیں بھی گناہ نہیں ملتا ہوگا۔







View this post on Instagram


A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)




Load Next Story