فرانسیسی پادری پر چاقو بردار شخص کے پے در پے حملے

مشتبہ ملزم ذہنی طور پر معذور ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، مقامی میئر

کیتھولک چرچ جہاں حادثہ پیش آیا، [فائل-فوٹو]

فرانس میں ایک کیتھولک چرچ کا پادری حملہ آور کے پے در پے وار سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک راہبہ بھی حملے کی زد میں آئیں ہیں، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ فرانسیسی رویرا کے پاس کیتھولک چرچ اگلیز سینٹ پیئر ڈی ایرین میں پیش آیا۔ فرانسیسی نیشنل اینڈ میونسپل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں ایلپس میری ٹائمز کے نمائندے ایرک سیوٹی نے کہا کہ پادری جس کی شناخت فادر کرسٹوف کے نام سے ہوئی ہے، کو چرچ کے اندر 'کئی بار' وار کرکے زخمی کیا گیا۔


فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانین کے مطابق فائر فائٹرز نے پادری کو اسپتال پہنچا دیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایرک سیوٹی نے راہبہ میری کلاؤڈ کی 'غیر معمولی ہمت' کو بھی سراہا جو پادری کو حملہ آور سے بچانے کی کوشش میں چاقو چھیننے کے دوران زخمی ہوئیں۔

جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقامی میئر کرسچن ایسٹروسی نے ملزم کو ذہنی طور پر معذور فرانسیسی شہری بتایا ہے۔
Load Next Story