ایران نے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا
غیر ملکی بحری جہاز 200,000 لیٹر تیل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا
ایران کے ایلیٹ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں غیر ملکی بحری جہاز کو 200,000 لیٹر تیل اسمگل کرنے کے الزام میں دھر لیا۔
رائٹرز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر غلام حسین حسینی کے حوالے سے اطلاع دی کہ اتوار کے روز خلیج فارس سے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
سینئر کمانڈر نے جہاز کے عملے کے ارکان کی شناخت واضح کیے بغیر فارس نیوز کو بتایا کہ بحری جہاز کو خلیج فارس کے شمالی حصے سے پکڑا گیا جبکہ اس کے آٹھ عملے کو جنوبی بندرگاہی شہر بوشہر میں قانونی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں بھاری سبسڈی اور قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے سستا ایندھن ملتا ہے تاہم اسی وجہ سے اُسے پڑوسی ممالک اور سمندری راستے سے خلیجی عرب ریاستوں کو تیل کی اسمگلنگ کا بھی سامنا ہے۔
ایرانی گارڈز گزشتہ ہفتوں میں خلیج میں تیل کی اسمگلنگ میں کئی بحری جہازوں کو حراست میں لے چکے ہیں۔