امریکا میں شہری نے گھر کی گھنٹی بجانے پر لڑکے کو گولی مار دی
لڑکوں نے گروپ بنا کر شرارت کرنے کا سوچا اور منصوبہ بنایا کہ وہ رہائشیوں کے گھر کی گھنٹی بلاوجہ بجا کر بھاگ جائیں گے
امریکی ریاست نیویارک میں گھر کی گھنٹی شرارتاً بجانے پر شہری نے طیش میں آکر 15 سالہ لڑکے کو گولی مار دی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ساؤتھ ہولڈ نامی علاقے میں کم عمر لڑکوں نے گروپ بنا کر شرارت کرنے کا سوچا اور منصوبہ بنایا کہ وہ رہائشیوں کے گھر کی گھنٹی بلاوجہ بجا کر بھاگ جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پلان کے مطابق لڑکے جب جیمس نامی 64 سالہ شہری کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے لگے تو اس نے اندر سے ہی فائرنگ کردی جو پندرہ سالہ لڑکے کے بازو پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والے شہری کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے جس سے تفتیش کررہے ہیں۔
مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پر اپنے اسلحے سے بچے کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔