2300 ارب روپے کے 764 منصوبے بند کرنے کی تجویز
وزارت نے احسن اقبال کو تجویز دی کہ کم اخراجات اور صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے خارج کر دیا جائے
کراچی:
وزارت منصوبہ بندی نے نئی حکومت کو 2.3 ٹریلین روپے لاگت کے 764 ترقیاتی منصوبے بند کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ نئے منصوبوں کے لیے مالی گنجائش پیدا کی جا سکے۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بریفنگ دی کہ سیاسی قیادت کی تبدیلی اور محدود مالیاتی وسائل بڑے منصوبوں کیلیے فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے احسن اقبال کو تجویز دی کہ کم اخراجات اور صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے خارج کر دیا جائے، وزارت کی تجویز کے مطابق 2.3 ٹریلین روپے کی مجموعی لاگت والی کل 764 اسکیموں کو پی ایس ڈی پی سے خارج کردینا چاہیے۔اس وقت 1169 سکیمیں پی ایس ڈی پی کا حصہ ہیں جن کی لاگت 6.3 ٹریلین روپے ہے۔
وزارت نے کل اسکیموں کا 65 فیصد بند کرنے سفارش کی ہے جس سے مجموعی طور پر پی ایس ڈی پی کی فنانسنگ میں 36 فیصد کمی ہو گی۔