’فارم کیسے بحال کروں‘ کوہلی نے برائن لارا سے مشورہ مانگ لیا
برائن لارا کے علاوہ کوہلی نے کین ولیمسن سے بھی اپنی خراب فارم سے متعلق صلاح ومشورہ کیے
آؤٹ آف فارم بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے برائن لارا سے رابطہ کرلیا۔
کوہلی گزشتہ دن سن رائزرز کیخلاف بھی مسلسل دوسری بار گولڈن ڈک کا شکار بنے تھے، تاہم میچ کے بعد انھوں نے برائن لارا سے اپنی فارم کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا، شائقین کو امید ہے کہ کوہلی جلد بڑی اننگز کھیل پائیں گے، بنگلور ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا چھٹا کمترین اسکوربھی شمار ہوا۔
برائن لارا کے علاوہ کوہلی نے کین ولیمسن سے بھی اپنی خراب فارم سے متعلق صلاح ومشورہ کیے، لارا سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔