ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش پر انتظامیہ نے غور شروع کردیا

ٹوئٹر پر 83.3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں

(فوٹو: ٹوئٹر)

ٹوئٹر بورڈ کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کے 11 رکنی بورڈ ممبرز نے اتوار کو کمپنی خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر میٹنگ ہوئی، جس میں کمپنی کو 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو بورڈ اراکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز جلد ایلون مسک سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں معاہدے سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سروس سے متعلق ٹوئٹر میں کچھ خامیاں دیکھتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پلیٹ فارم میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی


یاد رہے کہ ایلون مسک نے 14 اپریل کو ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے اپریل کے آغاز میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کی خریداری؛ ایلون مسک کی پیشکش پر عرب شہزادے میدان میں آگئے

 

دوسری جانب ٹوئٹر کے ایک اور شئیر ہولڈر سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مسک کی ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیشکش اس کی گروتھ کی قدر کے مطابق نہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اس وقت 83.3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
Load Next Story