بھارت میں اربوں روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

205 کلو وزنی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 14 ارب روپے سے زائد بنتی ہے

گجرات کے پورٹ سے گزشتہ ماہ سمتبر میں بھی 3 ٹن ہیروئن برآمد ہوئی تھی، فوٹو: فائل

BERLIN:
بھارتی ریاست گجرات میں 205 کلو وزنی ہیروئن کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے کاندلا پورٹ میں ایک کنٹینر سے 205 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 14 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ کنٹینر پنجاب کے درآمد کنندہ نے منگوایا تھا جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


کسٹم ترجمان کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان یہ 17 کنٹینر ایران سے کاندلا پورٹ پہنچے تھے جن میں سے ایک میں سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ کنٹینر جس شخص نے منگوایا تھا اس کی کمپنی رجسٹرڈ نہیں ہے۔

پولیس نے کنٹینر کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں انٹیلیجنس حکام نے گجرات کی مندرا بندرگاہ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی 2700 کلوگرام یعنی تقریباً تین ٹن ہیروئن ضبط کی تھی۔
Load Next Story