شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیشکش کی تھییاسرعرفات کا انکشاف

اظہر محمود نے سال 2011 میں آخری بار کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی

(دوٹو: ٹوئٹر)

کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبول فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو تین سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر یاسر عرفات نے کرکٹ ڈین یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی نے کچھ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے تھے جن میں میرا نام شامل نہیں تھا، جس کے باعث میں ٹورنامنٹ نہ کھیل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2008 میں کینٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا، جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی خصوصی ٹیم مجھ سے ملنے آئی تھی، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کنگ خان چاہتے ہیں کہ آپ انکی ٹیم کی طرف سے کھیلیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے شروع میں یہ ایک مذاق لگا کہ شاہ رخ کسی کو کنٹریکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کیوں بھیجیں گے۔ انہوں نے مجھے ایک کارڈ بھی دیا اور میرے رابطے کی تفصیلات بھی لے لیں۔ جس کے چند ہفتوں بعد مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جہاں انہوں نے رابطہ نہ کرنے کی شکایت کی۔ انہوں نے مجھے دوبارہ تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی جہاں شاہ رخ نے خود فون کیا اور میرا استقبال کیا۔


مزید پڑھیں: جوز بٹلر نے آئی پی ایل کی کارکردگی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا

یاسر عرفات نے بتایا کہ اسکے بعد ممبئی میں بم دھماکے ہوگئے اور جس کے بعد کھلاڑی دوبارہ مقابلے کا حصہ نہیں بن سکے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 15 واں ایڈیشن بھارت میں جاری ہے تاہم پہلے سیزن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اظہر محمود واحد کھلاڑی ہیں جنہیں سال 2011 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کا موقع ملا تھا، اظہر برطانوی شہریت کے باعث آئی پی ایل کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے سال 2000 سے 2012 کے 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 انٹرنشنل میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔
Load Next Story