دعا اور نمرہ کے بعد کراچی سے لاپتا 25 سالہ دینار کے واقعہ کا بھی ڈراپ سین

گزشتہ روز ہی لاپتہ ہونے والی لڑکی دینارکا نکاح نامہ سامنے آگیا تھا، پولیس

دینار چند روز قبل سولجر بازار کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی فوٹوایکسپریس

دعا اور نمرہ کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار سے لاپتہ ہونے والی 25 سالہ دینار نامی لڑکی کے واقعہ کا بھی ڈراپ سین ہوگیا۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی دینار کا مبینہ نکاح نامہ بھی سامنے آگیا، لڑکی نے نکاح اسد عباس نامی لڑکے سے پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے سے رواں ماہ لاپتہ ہونے والی 25 سالہ دینار نامی لڑکی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ دینار چند روز قبل سولجر بازار کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی، لڑکی کے لاپتہ ہونے پر اس کے والد دیدار علی اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے آئے تھے جس پر پولیس نے ان سے درخواست وصول کر کے اعلیٰ افسران کی ہدایت لینے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی،دعا زہرہ کا ویڈیوبیان


سولجر بازار پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہی لاپتہ ہونے والی لڑکی دینار کا نکاح نامہ سامنے آگیا، دینار نے نکاح پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں اسد عباس نامی نوجوان سے کیا ہے۔ نکاح نامے میں شادی سرانجام پانے کی تاریخ 23 اپریل 2022 درج ہے۔



دلہن کی جانب سے وکیل اور گواہان کے خانے میں خودمختار درج ہے، دلہن کی تاریخ پیدائش 28 اپریل 1997 درج کرائی گئی ہے، جبکہ دلہا کی جانب سے بھی کوئی وکیل مقرر کیے گئے خانے میں خود مختار درج کرایا گیا ہے۔

شادی کے گواہان میں دو افراد کا نام درج کرایا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ سامنے آنے اور لڑکی کا اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد اہلخانہ نے اغوا کی درخواست واپس لے لی۔

Load Next Story