ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار969 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے

بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔ فائل : فوٹو

GUJRANWALA:
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار969 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہ ہوسکی لیکن پاور پلانٹس کو آئندہ چند روز میں ایندھن کی مطلوبہ فراہمی شروع کر دی جائے گی۔


بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار674 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار312 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
Load Next Story