قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلیے انکوائری کمیٹی کا اجلاس ملتوی
پانچ رکنی کمیٹی اب 28 اپریل کو ابتدائی مشاورت اور طریقہ کار طے کریں گی
ISLAMABAD:
قومی کبڈی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے انکوائری کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران کی مصروفیات کی وجہ سے ایک ہفتے پہلے سے شیڈول اس میٹنگ کو ملتوی کیا گیا ہے، پانچ رکنی کمیٹی اب 28 اپریل کو ابتدائی مشاورت اور طریقہ کار طے کریں گی۔
عید کے بعد جن سات کھلاڑیوں کا ڈوپ پازٹیو آیا ہے، ان کو بلاکر موقف سنا جائے گا۔
ڈوپ ٹیسٹ کے لیے انکوائری کمیٹی میں محمد شفیق، شاہد جاوید لودھی، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر لبنی سبطین اور ماجد وسیم شامل ہیں۔