جامعہ کراچی میں دھماکے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی
امکان ہے کہ حملہ خودکش تھا جو خاتون نے کیا، وین جیسے ہی خاتون کے قریب سے گزرتی ہے دھماکا ہوجاتا ہے
جامعہ کراچی میں وین میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، امکان ہے کہ حملہ خودکش تھا جو کہ برقع پوش خاتون نے کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر ہونے والے حملے کی فوٹیج سامنے آگئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین کی آمد سے قبل کنفیوشس ڈپارٹمنٹ کے دروازے پر ایک برقع پوش خاتون موجود ہے جس نے ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔
یہ پڑھیں : کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکا، تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک
دریں اثنا تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے، دھماکے میں 4 کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

وین جیسے ہی خاتون کے قریب سے گزرتی ہے دھماکا ہوجاتا ہے، شبہ ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور تھی جس نے وین کے قریب آنے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔