امریکا فضا میں کرتب دکھاتے طیارے آپس میں ٹکرا گئے
’’پلین سوئپنگ‘‘ کے دوران ایک طیارہ زمین بوس ہوگیا
امریکی ریاست ایریزونا میں دو ڈائیورز نے فضا میں اپنے طیارے تبدیل کرنے کا کرتب دکھانے کی کوشش کی جو ناکام رہا اور ایک طیارہ زمین بوس ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ بُل کمپنی کے طیاروں میں دو فضائی غوطہ خوروں نے ''پلین سوئپ'' کرتب دکھانے کی کوشش کی جس کے دوران ایک طیارہ زمین پر گر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی جب کہ دوسرے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کرلی۔
''پلین سوئپ'' ایک ایسا کرتب ہوتا ہے جس میں دو پیرا گلائیڈرز جو جہاز اڑانا بھی جانتے ہیں الگ الگ طیارے میں پرواز بھرتے ہیں اور فضا میں اپنے طیارے سے نکل کر دوسرے طیارے میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دونوں لینڈنگ کرتے ہیں۔