دبئی ٹینس جوکووک اور فیڈرر سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے
دفاعی چیمپئن کے حریف میخائل یوزنی انجری کے سبب میچ سے دستبردار، کوہل شریبر اور تھومس برڈیچ فائنل فور میں شامل ہو گئے
دبئی اوپن ٹینس میں نووک جوکووک اور راجر فیڈرر سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے،جوکووک کورٹ میں اترے بغیر اس مرحلے تک پہنچے، حریف میخائل یوزنی بیماری کے سبب میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوئے، فلپ کوہل شریبر ، تھومس برڈیچ اور راجر فیڈرر بھی فائنل فور میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن نووک جوکووک جمعرات کو بغیر مقابلہ کیے دبئی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ان کے حریف میخائل یوزنی بیماری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئے تھے،6 سیڈ روسی پلیئر 2 مرتبہ دبئی کے فائنل پہنچ چکے، وہ سربیا سے تعلق رکھنے والے سات مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن سے اچھا مقابلہ کرنے والے تھے جس کا جوکووک کو بھی اندازہ تھا۔ آسٹریلین اوپن ٹائٹل میں ناکامی اور پانچ ہفتوں تک گیمز سے دوری کے بعد انھیں زیادہ سے زیادہ میچ پریکٹس کی ضرورت تھی ۔
گذشتہ بدھ روبرٹو بتستا اگٹ کیخلاف 6-1 ، 6-3 سے کامیابی کے بعد جوکووک کو اپنی کارکردگی پر بہت خوشی ہیں، سیمی فائنل میں ان کا سامنا سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سے ہوگا جنھوں نے جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2, 6-2 سے پچھاڑا۔ جوکووک کو سیمی فائنلز میں فلپ کوہل شریبر نے جوائن کرلیا،جنھوں نے انجرڈ سیکنڈ سیڈڈ جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کی میچ سے دستبرداری سے فائدہ اٹھانیوالے تیونس کے وائلڈ کارڈ مالک جزیری کو 6-2 اور 6-3 سے زیر کیا، سیمی فائنل میں ان کا سامنا ٹومس برڈیچ سے ہے ، جمہوریہ چیک کے پلیئر نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو 6-4 اور 6-3 سے مات دی۔