جامعہ کراچی میں حساس اداروں نے خود کش حملہ آور خاتون کی ہم نام طالبات کا ڈیٹا حاصل کرلیا

شاری بلوچ نامی طالبات کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے

اداروں نے خود کش حملے کی تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا ہے۔ (فوٹو : اے ایف پی)

MOSCOW:
حساس اداروں نے جامعہ کراچی میں منگل کو چینی اساتذہ پر کیے گئے خود کش حملے کی تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا ہے اور اس ضمن میں جامعہ کراچی مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کی ہم نام طالبات کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

اداروں کہ جانب سے شاری بلوچ نامی طالبات کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے اور بدھ کی صبح تک جامعہ کراچی کے دو مختلف شعبوں میں ماضی اور حال میں انرولڈ اسی نام کی طالبات کا ایڈمیشن، بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، انرولمنٹ اور امتحانی ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔


جامعہ کراچی کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ حساس اداروں نے شعبہ انرولمنٹ اور ایڈمیشن سیل سے جو ڈیٹا حاصل کیا ہے اس کے مطابق ایک طالبہ کی انرولمنٹ بی ایس پروگرام سال 2012 جبکہ اسی نام کی ایک اور طالب کی انرولمنٹ سال 2018 کی ہے۔

ایک طالبہ کا تعلق کلیہ فنون جبکہ دوسری کا تعلق کلیہ علوم (سائنس) سے ہے اور دونوں کی ولدیت جدا جدا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ شعبہ ایجوکیشن اور شعبہ فزکس سے مذکورہ نام کی طالبات کے انرولمنٹ سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں چائینیز لینگویج کے ادارے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب چینی اساتذہ کی وین کو خود کش حملہ آور خاتون نے نشانہ بنایا تھا، جس میں کل 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story