اسرائیلی طیاروں کی شام پربمباری میں 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے ایران نواز جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا
اسرائیلی طیاروں نے شامی فوج پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا جب کہ 5 شامی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
شامی فوجیوں کے علاوہ 4 دیگر افراد بھی فضائی حملے میں مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری جماعت کے جنگجو تھے۔
ادھر شام میں خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام پر اسرائیل کا یہ حملہ رواں برس کا مہلک ترین حملہ تھا جس میں ایرانی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل 14 اپریل کو بھی دمشق کے قریب اسرائیل نے فضائی حملہ کیا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔